ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

رانا ثنا کا استعفیٰ، شہبازشریف نے پیرحمید الدین سیالوی سے مہلت مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: رانا ثناءاللہ کے استعفیٰ کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر شہباز شریف نے پیر حمید الدین سیالوی سے مزید مہلت کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر قانون کے استعفے کی تین دسمبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پیر حمید الدین سیالوی سے خود ٹیلی فون پر رابطہ کر لیا، جس میں انہوں نے مہلت بڑھانے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی۔

رانا ثنا اللہ کے استعفٰی کے معاملے پر وزیر اعلٰی پنجاب کو مزید وقت دے دیا گیا، بات چیت میں طے پایا کہ شہباز شریف پیر حمید الدین سیالوی سے مل کر تحفظات دور کریں گے۔

اس حوالے سے پیر حمید االدین سیالوی کے بھتیجے رکن پنجاب اسمبلی غلام نظام الدین سیالوی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی یقین دہانی پر راناثناءاللہ کے استعفی کا مطالبہ مؤخرکردیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے آج پیرصاحب سے خود رابطہ کرکے کہا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں حاضر ہوکر تحفظات دور کرنے کیلیے تیارہیں۔


مزید پڑھیں: استعفے سے متعلق فیصلہ نوازشریف کریں گے، رانا ثنا اللہ


یاد رہے کہ پیر حمید الدین سیالوی نے ناموس رسالت کے معاملے پر تین دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی اور دھمکی تھی کہ رانا ثناءاللہ کا استعفیٰ نہ آیا تو ن لیگ کے درجن سے زائد اراکین اسمبلی استعفے دیدیں گے۔


مزید پڑھیں: رانا ثناء مستعفی نہ ہوئے تو استعفوں کی لائن لگ جائے گی، نظام الدین سیالوی


اس سے چند روز قبل ترجمان نواز لیگ زعیم قادری نے بھی پیر حمید الدین سیالوی سے ملاقات کی تھی، انہوں نے ملاقات میں راناثناءاللہ کو ان کی خدمت میں پیش کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں