منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

مسلم لیگ ن کو آصف زرداری یا پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں ،راناثنااللہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کوآصف زرداری یا پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں، انتخابات میں رکاوٹ سے آصف زرداری ملک دشمنوں کوخوش کررہےہیں، عمران خان اور شیخ رشید دونوں نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اب جمہوریت کی اینٹ سےاینٹ بجارہےہیں، مسلم لیگ ن کوآصف زرداری یاپیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں، نوازشریف نےجومؤقف اپنایااس کیلئےکسی کی ضرورت نہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ووٹ کےتقدس کیلئے جدوجہد مسلم لیگ ن کررہی ہے، مسلم لیگ ن کو جدوجہد کیلئے کسی سہارے کی ضرورت نہیں، امیدہےآصف زرداری کسی کوخوش کرنےکیلئےایسارویہ نہیں اپنائیں گے، آصف زرداری کا مفاہمت والا جو تاثر ہے یقین ہے اس پر عمل کرینگے۔

صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہےاوریقین ہےجمہوری رویہ اپنائےگی، نوازشریف نے کب کہاں پیپلزپارٹی ن لیگ کاساتھ دے؟ نوازشریف نےگرینڈڈائیلاگ کی بات سب کیلئےکی ہے، سینیٹ میں حمایت کی بات ن لیگ کیلئےالیکشن کیلئے کر رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ آصف زرداری بروقت انتخابات میں رکاوٹ بنتےہیں تونقصان ہوگا، انتخابات میں رکاوٹ سےآصف زرداری ملک دشمنوں کو خوش کر رہےہیں، قبل ازوقت انتخابات پرتمام جماعتیں متفق ہیں توہم سوچ سکتےہیں، پی ٹی آئی کےعلاوہ تمام جماعتیں حکومت کی پوری مدت چاہتے ہیں۔


مزید پڑھیں : آصف زرداری جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ نہ بجائیں، رانا ثناء اللہ


رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پارٹی سربراہ سےمتعلق بل سب جماعتوں نےپاس کیا، ہماری کوشش ہے دھرنے کا معاملہ طاقت کے استعمال کے بغیر حل کریں۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون کہنا تھا کہ عمران خان کےبقول126دھرنادیا،وہاں سےروایت پڑگئی ہے، دھرنے سے متعلق مذاکرات جاری ہیں،کل رات پیشرفت بھی ہوئی، عمران خان جمہوریت دشمنوں کےآلہ کارکے طور پر سامنے آئیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ 2018 کاالیکشن عمران خان کی سیاست کاآخری الیکشن ہوگا، بل مستردکرنےکےبعد دونوں صاحبان کو اندازہ ہوگیا ہوگا، عمران خان اورشیخ رشید دونوں نوازشریف کامقابلہ نہیں کرسکتے، نوازشریف نے جس جدوجہد کا آغاز کیا، اس میں کامیاب ہوں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں