فیصل آباد: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بنی گالا میں پینے پلانے کی محافل جم رہی ہیں، انہوں نے دھمکی دی کہ دارالحکومت میں حالات خراب کیے تو انجام برا ہو گا۔
یہ پڑھیں: اسلام آباد پرچڑھائی کسی صورت نہیں کرنے دیں گے، رانا ثناء اللہ
فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 28 اکتوبر کو اسلام آباد پر حملہ ہونا تھا، پانچ دس منٹ میڈیا کی پناہ میں رہنے کے بعد شیخ رشید میدان سے بھاگ گئے، کسی وزیراعلیٰ کو دوسرے صوبے پر چڑھائی نہیں کرنے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دھرنے والے خبردار رہیں، آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، رانا ثناء اللہ
رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا سے 1500 مسلح افراد اسلام آباد لائے گئے ہیں، خٹک حکومت نے حالات خراب کرنے کی کوشش کی تو انجام برا ہو گا، پرویز خٹک کچھ کرنا چاہتے ہیں تو پہلے استعفیٰ دیں۔
- Advertisement -
اسی سے متعلق: حکومت ہمیں باغی بننے پر مجبور نہ کرے، وزیراعلیٰ پرویز خٹک
رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ قومی سلامتی سے متعلق خبر کا بہتر حل نکال لیا گیا ہے۔