منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 نومبر تک توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار سابق صوبائی وزیر رانا ثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 نومبر تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر آج انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ رانا ثنا اللہ کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے عدالت میں سماعت کے دوران فاضل جج نے استفسار کیا تھا کہ کیا رانا ثنا اللہ کے کیس کا تمام ریکارڈ مکمل ہوچکا ہے؟ وکیل اے این ایف نے عدالت کو بتایا تھا کہ رانا ثنااللہ کے کیس کا تمام ریکارڈ مکمل ہوچکا ہے۔

- Advertisement -

رانا ثنا اللہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ اے این ایف نے موقع پر کوئی کارروائی نہیں کی بلکہ آفس پہنچ کر جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی، رانا ثنا اللہ کے اسٹاف کے 5 ممبران کی درخواست ضمانت منظور ہوچکی ہے، سیف سٹی کے کیمروں نے ہمارے موقف کو درست ثابت کیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں