منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

رانا ثنا نے تحریک انصاف کو دھمکی دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کو دھمکی دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پی ٹی آئی کو وارننگ دیتا ہوں کہ ایک اور لانگ مارچ کا اعلان نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی لانگ مارچ کا اعلان ہوگا ہم اس سے نمٹیں گے، پی ٹی آئی والوں کو آنے دیں دیکھتا ہوں اس بار یہ رکاوٹیں کیسے ہٹاتے ہیں۔

اس سے قبل وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لانگ مارچ کے لیے کے پی حکومت کے وسائل کو استعمال کیا، چند ہزار مسلح لوگ اسلام آباد کی طرف بڑھے اور انتشار پھیلانے کے لیے پارلیمنٹ لاجز اور کے پی ہاؤسز میں جتھوں کو ٹھہرایا گیا۔

مزید پڑھیں: ”آنکھیں بند کر کے رانا ثنا اللہ کو سنیں تو لگے گا بانی متحدہ ہیں“

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام بلڈنگ مارک کرلی کہ کس جگہ کتنے لوگ تھے کے پی پولیس کو کرمنل لشکر میں شامل کیا گیا جس پر اٹک اور میانوالی کے بعد انہیں اسلام آباد کی حدود پر روکا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی اور سپریم کورٹ میں دھوکا دہی کے ذریعے آرڈر جاری کروایا، پی ٹی آئی کے مارچ کا کوئی سیاسی مقصد نہیں تھا ہمارے پاس شواہد ہیں کہ یہ سیاسی جلسہ نہیں تھا پی ٹی آئی کا مقصد افراتفری، انارکی پھیلانا اور اسلام آباد کو سیل کرنا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں