پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کل کے پاکستان کی خاطر آج نفرتیں ختم کرنا ہوں گی، رانا ثنا اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کل کے پاکستان کے لئے آج نفرتیں ختم کرنا ہوں گی، چند سالوں میں یہ طریقہ بنایا گیا کہ کسی کو چھوڑوں گا نہیں۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ آج ہزاروں طلبہ کو تعلیمی وظائف مل رہے ہیں، میرٹ کی بنیاد پر نوجوانوں کو آ گے بڑھنے کا موقع دیں گے، ملک کے نوجوان باصلاحیت ہیں، مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب دانش اسکولوں کو شروع کیا تواس کیخلاف پروپیگنڈا کیا گیا،انہوں نے کہا کہ سرکاری یونیورسٹی کے طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔

ہمیں چاہیے کہ کل کے پاکستان کیلیے آج نفرتیں ختم کریں، چند سالوں میں یہ طریقہ بنایا گیا کہ کسی کو چھوڑوں گا نہیں، چندسال میں یہ کلچر بنایا گیا کہ میں اچھا باقی سب برے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں میں نفرت پیدا کی گئی جس سے سانحہ 9مئی ہوا، ایک دوسرے کے ساتھ اوراحترام سے ملک کو آگے بڑھانا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں