اشتہار

رانا ثناء اللہ کا عمران خان اور جسٹس (ر) ثاقب نثار کی ملاقات پر دلچسپ تبصرہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان کا فنکار اور ڈیم کا معمار دونوں کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور جسٹس (ر) ثاقب نثار کے درمیان ہونے والی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاناما اور اقامہ کے فنکار آج ایک جگہ جمع ہوگئے، ڈراپ سین ہوگیا، نیا پاکستان کا فنکار اور ڈیم کا معمار دونوں کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس نے عمران خان کو کیا مشورہ دیا؟

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ صداقت کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والے ایک جگہ اکٹھے ہوگئے ہیں، ایک توشہ خانہ کھا گیا اور دوسرا ڈیم کے پیسوں کا حساب نہیں دیتا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی زمان پارک میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات ہوئی ہے جس میں موجودہ ملکی حالات، نئی حکومت اور عدلیہ کے کردار سمیت آئینی نکات پر بات چیت ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں