اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے سرکاری ملازمین کو آنے والے بجٹ کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے قائم کمیٹی کا دوسرااجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت وزیراعظم کےمشیرراناثنااللہ نے کی
اجلاس میں طارق فضل ، وزارت خزانہ و اسلام آباد پولیس نمائندے ،ملازمین الائنس عہدیداران نے شرکت کی۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ تنخواہوں میں تفریق سمیت دیگر مطالبات کمیٹی کو پیش کیے گئے تھے، وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے۔
کمیٹی وفاقی معذورسرکاری ملازمین کیلئےالاؤنس میں اضافے اور وفاقی سرکاری اساتذہ کےحالیہ کٹنےوالےٹیکس میں ریلیف کی بھی سفارش کرے گی۔
تنخواہوں میں تفریق کےخاتمےکےلئےضمنی کمیٹی کام رہی ہے، ضمنی کمیٹی تنخواہوں میں تفریق کےخاتمےودیگرمسائل کےحل کامالی تخمینہ لگارہی ہے۔
آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے حکومت کوتمام مطا لبات پورےکرنےمیں مشکلات ہیں، سرکاری ملازمین کو آنے والے بجٹ میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینےپربھی کام ہورہاہے اور مسائل کےحل کےلئےقابل عمل تجاویزپرفوری عملدرآمدکیاجارہاہے۔