اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

راناثنااللہ کا بانی پی ٹی آئی کیخلاف غداری کا مقدمہ بنانے کا اشارہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر راناثنااللہ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف غداری جیسا مقدمہ بنانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ جو ٹوئٹ کیا ہے مقدمہ تو بن سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر راناثنااللہ نے نجی وی ٹی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ کشیدگی بڑھ گئی ہے مجھے لگتا ہے اب ڈائیلاگ کا راستہ ممکن نہیں، جس سے جو ہوگا وہ کرے گا۔

بانی پی ٹی آئی پر غداری کا مقدمہ بنے کے سوال پر رانا ثنا اللہ نے واضح کہا کہ مجیب الرحمان سے متعلق جو پوسٹ کی ہے، اس پر مقدمہ تو بن سکتا ہے۔

- Advertisement -

علی امین گنڈاپور کے بیان پر وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اگر گورنر کو اٹھا کر باہر پھینک سکتا ہے، تواُسے بھی پھینکا جاسکتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے کیلئےایسی باتیں کررہےہیں

خیال رہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ایک بار پھر وفاقی حکومت اور گورنر فیصل کریم کنڈی پر برس پڑے تھے اور کہا کہ فیصل کریم کنڈی کو گورنر ہاؤس سے نکال کر پھینک دوں گا، ساتھ ہی گاڑی، پٹرول اور کھانا بھی بند کردوں گا، میری کسی چور اور چور کو لیڈر ماننے والے سے رشتے داری نہیں۔

دوسری جانب ایف آئی اے حکام کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے متنازعہ ٹویٹ کی تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں