اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

کیا بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش کی گئی؟ رانا ثنا اللہ نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش کیے جانے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

حکومتی اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آج بڑی مثبت گفتگو ہوئی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اچھی باتیں کیں، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ معاملات بات چیت سے حل ہونے چاہئیں۔

رانا ثنا اللہ سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کو پیشکش کی گئی ہے کہ بنی گالہ منتقل ہو جائیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ میری معلومات کے مطابق ایسی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان سب کو معاف کرنے کو تیار ہیں‘

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی وفد نے آج اپنے کارکنوں کی رہائی کی بات کی ہے لیکن ہم نے کہا ہے کہ رہائی عدالت کی ذمہ داری ہے ہمارے ہاتھ میں نہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ عمر ایوب نے اجلاس میں کہا کہ حکومت کارکنوں کی رہائی میں رکاوٹ نہ بنے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آج 9 مئی کے کچھ ملزمان کی سزا معاف کی گئی ہے کیا یہ مذاکرات کا نتیجہ ہے؟ اس پر رانا ثنا اللہ بولے فوج کا اپنا ایک پروسیجر ہے فوج اپنے نظام کے تحت سزا دیتی اور معاف کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپیلیں مزید لوگوں کی بھی زیر سماعت ہیں شاید ان کو بھی ریلیف مل جائے۔

میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ ہم پر کوئی امریکی دباؤ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہک پی ٹی آئی کی طرف سے تحریری مطالبات دیے جائیں گے تب تحریری جواب بھی دیں گے، پی ٹی آئی والے سوشل میڈیا ٹرول سے بچنے کیلیے سخت بیانات دیتے ہیں۔

اجلاس کا اندرونی احوال

ذرائع نے بتایا کہ حکومت عمران خان سے ملاقات کیلیے پی ٹی آئی کمیٹی کو سہولت فراہم کرے گی جبکہ کمیٹی کی اپنے بانی سے ملاقات ہفتہ یا پیر کو ہوگی، آئندہ اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور اجلاس میں سب سے زیادہ مذاکرات کے حامی نظر آئے جبکہ اسحاق ڈار نے مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلیے کردار ادا کیا۔

اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلیے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو درخواست دینے کی تجویز دی گئی جبکہ پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن کیلیے سینئر ترین ججز کا مطالبہ نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے روز عدالتوں میں مقدمات کی تاریخ نہیں ہوگی، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے 19 ارکان کی سزا معافی کا خیر مقدم کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں