پیر, جون 17, 2024
اشتہار

بانی پی‌‌ ٹی آئی جیل سے کب باہر آئیں گے؟ رانا ثنا اللہ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ کا بانی پی ٹی آئی کے جیل سے باہر آنے کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو عنقریب جیل سےباہر نہیں دیکھ رہا ہوں.

پی ٹی آئی سے مذاکرات کے سوال پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک پی ٹی آئی والاکہہ رہا تھا انہوں نے ہمیں مذاکرات کی اجازت نہیں دینی ہے، اجازت لینا ہمارا کام ہے،آپ اس کو چھوڑیں اورآئیں بات کریں۔

- Advertisement -

سیاسی مشیر کا کہنا تھا کہ اب پی ٹی آئی والے کہتے ہیں پہلے ہمارامینڈیٹ دیں اور قیدی رہاکریں، اگرقیدی رہا اورمینڈیٹ دےدیں تو ہم نے مذاکرات کیا کرنےہیں، اگر سب کچھ آپ کو دے دیں تو پھر ہم تو جیلوں میں ہوں گے۔

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد خود ہی بن رہا ہے ،ان کو کوئی اشارہ نہیں ہے، اگراپوزیشن اتحادبن جائےتو مذاکرات کاراستہ کھل سکتا ہے، اپوزیشن اتحاد مکمل ہوجائے پھر مولانافضل الرحمان سے بات کریں گے اور اگر مولاناسے پہلے بات کرلی تو پھر وہ جے یوآئی کواتحاد میں نہیں لیں گے۔

رانا ثنااللہ نے بتایا کہ اب میں بانی پی ٹی آئی سے نفرت والا معاملہ نہیں رکھتا ہوں، بانی پی ٹی آئی نےبھلےغلط سمت میں جدوجہد کی لیکن مزاحمت کی اوراسٹینڈلیا، بانی پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہے لیکن وہیں کھڑا اور مذاکرات سے انکاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نہ وہ ہمیں اور نہ ہی ہم اسے ختم کر سکتےہیں تو پھر بیٹھ کر بات ہی کرسکتے ہیں، یہ بات ان کو سمجھ نہیں آرہی تو پھر آپ کا سامنا خواجہ سراؤں سے ہی ہونا ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ مزاحمت وقت کی ضرورت ہونی چاہیے، مزاحمت برائے مزاحمت نہیں ہونی چاہیے، جب اسٹیبلشمنٹ اپنےکردارمیں رہنے پر رضا مند ہےتو پھر مزاحمت کیوں کرنی ہے، اگر وہ ایس آئی ایف سی میں آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں تومزاحمت کی کیا ضرورت ہے۔

حکومت کو جوخطرےہوتےہیں وہی خطرےہوتے ہیں اور وہ کوئی خطرہ نہیں،بانی پی ٹی آئی اگر سیاست کرتا تو جو اسپیس عدم اعتماد کے وقت ہمیں ملی وہ کبھی نہ ملتی۔

Comments

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں