اشتہار

‘ڈالر کی پیشکش کوٹھکراتے ہوئے ایٹمی دھماکے کیے گئے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرداخلہ راناثنااللہ نے یوم تکبیر کے موقع پر پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے پر نواز شریف کے فیصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ڈالر کی پیشکش کوٹھکراتے ہوئے ایٹمی دھماکے کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ راناثنااللہ نے یوم تکبیر پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یوم تکبیرپرپوری پاکستانی قوم کومبارکبادپیش کرتاہوں، 24 سال قبل ہم نے یہ ثابت کیا پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے۔

وزیرداخلہ نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے پر نواز شریف کے فیصلے کو سلام کرتے ہوئے کہا وقت نےثابت کیا دلیرسیاسی قیادت ہی ملکی مفاد کیلئے فیصلے لیتی ہے۔

- Advertisement -

راناثنااللہ کا کہنا تھا ڈالر کی پیشکش کوٹھکراتے ہوئے ایٹمی دھماکے کیے گئے، ملکی خودداری کا فیصلہ تو نوازشریف نے آج کے دن کردیا تھا، وقت نے ثابت کیا پاکستان انتہائی ذمہ دارایٹمی قوت ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کےایٹمی طاقت ہونے پرپوری مسلم امہ بھی فخرکرتی ہے، پاکستان کوایٹمی طاقت بنایا ،معاشی طاقت بھی ہم ہی بنائیں گے۔

خیال رہے آج سے 24سال پہلے آج ہی کے دن وطن عزیز نے اسلامی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کی تھی، پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی جوہری طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا تھا۔

28مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں دھماکوں کے ذریعے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں