اشتہار

رانا ثناء مستعفی نہ ہوئے تو استعفوں کی لائن لگ جائے گی، نظام الدین سیالوی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نون لیگ کے باغی ایم پی اے نظام الدین سیالوی نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ سے استعفیٰ نہ لیا گیا تو لیگی اراکین کے استعفوں کی لائن لگ جائے گی، سولہ ارکان استعفے لکھ کر حمید الدین سیالوی کے حوالے کر چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

نظام الدین سیالوی نے کہا کہ یہ معاملہ سیاسی نہیں بلکہ مذہبی ہے، ن لیگ کےچار ارکان قومی اسمبلی بھی استعفےجمع کراچکےہیں، میرا اپنا استعفیٰ بھی جمع ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے استعفوں کا فیصلہ حمیدالدین سیالوی کریں گے، ہمارا مطالبہ رانا ثناءاللہ کے استعفے کا ہے، اگر رانا ثناءاللہ مستعفی نہ ہوئے تو16ارکان نواز لیگ کو چھوڑ دینگے، ہم نے پارٹی ترجمان زعیم قادری کو تین دسمبر تک ڈیڈ لائن دی ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رضا حیات ہراج کا کہنا تھا کہ دھرنا ختم ہونا کسی کی جیت یا ہار نہیں، اچھی بات ہے کہ کوئی خونی تصادم نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ معاہدہ کرکے حکومت نے خون خرابہ ہونے سے بچایا، حکومت کی غلطی کی وجہ سےیہ دھرناہوا، بل میں ترمیم کی غلطی کی وجہ سےدھرنے والےاسلام آباد آئے، ورنہ وہ بھی نہ آتے۔

رکن قومی اسمبلی رضاحیات ہراج نے کہا کہ ایک دو یا تین وزیر کسی نہ کسی کی غلطی تو ہے، غلطی ہوئی یانہیں یہ راجہ ظفرالحق کمیٹی رپورٹ میں آجائے گی، رپورٹ کا انتظارکرنا چاہئے، جس کا نام آئےگا اسے بھی جانا ہوگا، ہمیں چیزوں کو الجھانے کےبجائے سلجھانا چاہئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے کبیروالا کےعوام نے منتخب کیاہے، میں کیوں مستعفی ہوجاؤں، میرامستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں