بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

عمران خان اپنی خیر منائیں جوتیاں ان کوبھی پڑنے والی ہیں،راناثنا اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی خیرمنائیں جوتیاں ان کوبھی پڑنےوالی ہیں، پنڈی کے شیطان نے کل مجھے اچھے لفظوں میں یاد کیا ہے اس سے اندازہ ہوا کہ صحیح چوٹ پڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی خیر منائیں جوتیاں ان کو بھی پڑنے والی ہیں، میں بھی ان کی پنکی پیر کو روز یاد کرتا ہوں تو ظاہر ہے وہ بھی مجھے یاد کریں گے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنڈی کےشیطان نے کل مجھے اچھے لفظوں میں یاد کیا ہے، اس سے اندازہ ہوا کہ پنڈی کےشیطان کوصحیح چوٹ پڑی ہے۔

رائیونڈ دھماکے کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ کل دہشتگردی کے واقعےکی پر زور مذ مت کر تا ہوں ، دہشتگردوں کی کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں، دہشتگردوں کا ہر قیمت پر پیچھااور انھیں جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

انکا کہنا مزید کہنا تھا کہ دعا ہےاللہ تعالیٰ شہدا کے اہل خانہ کو صبر وجمیل عطا کرے،پولیس کے جوانوں کی قر بانیاں دیں وہ ہمارے لئے مثال ہے۔

پی ایس ایل کے سیمی فائنل کے حوالے سے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ایس ایل انتظامات کو نئے سرے سے دیکھنے،فول پروف بنانے کی ضرورت ہے۔


مزید پڑھیں : موجودہ صورتحال کا ذمہ دار عمران خان ہے، رانا ثنااللہ


یاد رہے کہ گذشتہ روز رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کا ذمہ دار عمران خان ہے ، یہ کلچر عمران خان نے پھیلایا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر مسئلے کا حل نکالنا چاہئے ورنہ حالات بہتر نظر نہیں آرہے، آپ کوئی غلط بات کریں گے تو اس کی ذمہ داری میری تو نہیں ہوگی۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ یہ سب لوگ جس کے آگے یہ جھکے ہیں وہ نامعلوم پارٹی ہے، نامعلوم یا فرشتہ پارٹی کا ایک پاؤں زرداری اور دوسرا عمران خان کے کندھے پر ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں