تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عمران خان سمیت تمام لوگوں کو گرفتار کیا جائے گا ، رانا ثنااللہ

اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا جوڈیشل کمپلیکس پرحملہ ناقابل قبول ہے، سی سی ٹی وی کے ذریعے عمران خان سمیت تمام لوگوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ایک خاص مقصد کےتحت سوشل میڈیا پر مہم چلائی ، عمران خان کو معلوم تھا عدالتوں میں پیش ہونے جارہاہوں، وہ فراڈ کرکے جعلی پلستر لگا کر 4ماہ سے بیٹھا ہے۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو معلوم ہے کہ توشہ خانہ کیس پر فرد جرم لگے گی ، عمران خان نے بیٹی سےمتعلق حقائق کو چھپایا ہے، عدالتوں پررعب جمانے کیلئے غنڈہ گردی کا سہارا لیا۔

جیل بھرو تحریک کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں زور لگا کرجیل بھرو تحریک کا نتیجہ دیکھ لیا ، 100 سے سوا 100 لوگ جیل گئے وہ بھی باہر نکلنے کی منتیں کررہے ہیں۔

انھوں نے پی ٹی آئی والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے5دن کی جیل بھی نہیں کاٹی جاتی ،جذباتی ہوجاتے ہیں آنسو نکل آتےہیں، آپ اپنی چوائس سے جیل میں گئے ہیں لیکن نواز شریف سیکٹروں پیشیاں بھگتیں،عدالتوں کا احترام کیا۔

جوڈیشل کمپلیکس واقعے کے حوالے سے رانا ثناللہ کا کہنا تھا کہ عمران ٹولے نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا یہ ناقابل قبول عمل ہے، 153 ،154 اور 7اے ٹی اے کےتحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان فتنہ اورفساد جو ملک میں انارکی چاہتاہے، سی سی ٹی وی کے ذریعے عمران خان سمیت تمام لوگوں کو گرفتار کیاجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم نے ووٹ سے فتنہ کو نہ روکا تو یہ ملک کو مایوسی سے دوچار کرے گا۔

رانا ثناللہ نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، عمران خان کو عدالتوں سے پیار ملا اور اسکے ناز اٹھائے گئے ہیں، عمران خان کو اس رویے پر عدالتوں میں سر کے بل آنا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے عمران خان کی پیشی کے حوالے سے کہا کہ 100 سے 150 بندہ اکٹھا کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے، عمران خان نے کل پیشی پر جو کیا وہ عدالتوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، جب عدالتوں نے اسکےنخرے اٹھائے اس کوٹائم دیا تو پھر ایسا ہی ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کل میڈیا نے اپنی ذمہ داری نبھائی اور فتنے کا اصل چہرہ دکھایا،عدلیہ کی آزادی کے پیش نظر اپیل ہے اس مقصد کیلئے تعاون کریں۔

رانا ثناللہ نے کہا کہ صحافیوں کیساتھ جوناخوشگوار واقعہ پیش آیا اس پر کارروائی کاکہاہے، آئی جی اسلام آباد کوکہاہےذمہ دار کیخلاف محکمانہ کارروائی کریں ، پولیس کا کہا ہے فوٹیج نکالیں اور میڈیا کو دیں ،ثبوتوں کیساتھ گرفتار کریں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میری تو خواہش ہے کہ عمران خان کوپکڑا جانا چاہیے، عمران خان پکڑاگیا تواسکی چیخیں پہلے دن ہی سنائی دیں گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق انھوں نے کہا کہ عمران خان مجرمانہ نیت سے عدالتوں میں پیشی کیلئے آیا، کوشش کریں گے کہ عمران خان کوان مقدمات پر گرفتارکیاجائے۔

Comments

- Advertisement -