ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، راناثنااللہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چند افراد کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، انہیں گرفتار کرنا ہوتا تو بہت پہلے ایسا کر چکے ہوتے۔

عدالت کی جانب سے ہراساں کرنے سے روکنے کے سوال پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود عدالت سے حکم لے لیا کہ انہیں قانونی طور پر ہراساں کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اطمینان سے عید گزاریں، عید کی چھٹیوں میں ان کے خلاف کسی آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں۔

یاد رہے چند روز قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے حکم کے حوالے سے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کو پیسے مل بھی گئے تو رزلٹ زیرو ہوگا۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ پیسے الیکشن کمیشن،اسٹیٹ بینک یا وزارت خزانہ کے پاس ہوں کوئی فرق نہیں پڑتا، جب تک تمام اسٹیک ہولڈرز میں اتفاق نہ ہویہ عمل بے سودہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں