جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

عمران خان نے عدالت میں پیش نہ ہونے کے لئے شوکت خانم سے جھوٹی رپورٹ بنوائی، رانا ثنااللہ کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شوکت خانم سے عدالت نہ پیش ہونے کے لئے جھوٹی رپورٹ بنوائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے چیئرمین پی‌ ٹی آئی کی ٹانگ میں چوٹ کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے پلستر باندھ لیا، پھر بالٹی چڑھالی، ریلی نکالی توبالکل ٹھیک، عدالت اور پولیس کےسامنےنہ پیش ہونے کیلئے معائنہ سرکاری اسپتال سے ہوتا ہے۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ فارن فنڈڈ ایجنٹ، گھڑی چور کےعدالتوں میں ٹرائل شروع ہیں ، شوکت خانم سے عدالت نہ پیش ہونے کے لئے جھوٹی رپورٹ بنوائی گئی، 10دن آرام کا مشورہ اصل میں مقدمات سےبچنے کا مشورہ ہے۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن کی رٹ بھی مقدمات سے بچنے کے لئے تھی ، پنجاب،خیبر پختونخواکی اسمبلیاں بھی مقدمات سے بچنے کے لئے توڑیں۔

انھوں نے طنز کرتے ہوئے کہا بالٹی ، ڈبہ ، ڈسٹ بن کےبعد پیش خدمت ہے شوکت خانم کی جھوٹی رپورٹ ، عدالت نے پولیس میں پیش ہونے کا حکم دیا تو شوکت خانم سے طبی بہانہ آگیا۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ شامل تفتیش ہونے کا حکم آتے ہی عمران نیازی کو بیماری کا دورہ پڑ گیا ، عمران نیازی کو توشہ خانہ، فارن فنڈنگ سمیت دیگر چوریوں کا جواب دینا ہے، میرا ہسپتال، میری مرضی، میری پسند اور سہولت کا مشورہ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں