لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی اس وقت تک ہے، جب تک پارلیمنٹ ترمیم نہیں کرتی، آرٹیکل 62 ون ایف اگلی پارلیمنٹ میں قصہ ماضی بن کر رہ جائے گا.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف میں نااہلی کی مدت کا تعین نہیں ہے.
انھوں نے مزید کہا کہ عدالت نے واضح کیا ہے کہ نااہلی کی مدت کا تعین کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے، مستقبل میں ایسی تمام ترامیم کی جائیں گی جوووٹ کی عزت اوربالادستی قائم کریں.
انھوں نے عثمان ڈار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنیکل بنیاد سے فیصلہ حاصل کرکے آپ ایوانوں تک نہیں پہنچ سکتے، الیکشن کی شام کو آپ سے بڑا افسردہ آدمی کوئی نہیں ہوگا، آج جتنی چاہیں اچھل کود کرلیں، فرق نہیں پڑتا، پاکستان کے عوام ہی اصل فیصلہ کریں گے.
[bs-quote quote=”عدالت نے واضح کیا ہے کہ نااہلی کی مدت کا تعین کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے، مستقبل میں ایسی تمام ترامیم کی جائیں گی جوووٹ کی عزت اوربالادستی قائم کریں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”رانا ثنا اللہ”][/bs-quote]
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عرب ریاستوں میں ویزے کی جگہ پر اقامہ ہوتا ہے، ویزے کی روز روز جھنجھٹ سے بچنے کے لئے لوگوں نےاقامہ کا راستہ نکالا تھا، اقامہ یا ویزا اثاثہ نہیں، جسے ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی.
انھوں نے مزید کہا کہ پہلی باراقامے کا فیصلہ میاں نوازشریف کیے خلاف آیا، نوازشریف کے خلاف فیصلہ تنخواہ نہ لینے پر آیا.
انھوں نے شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ مجھ سے کاغذات نامزدگی کے وقت غلطی ہوگئی، فیصلہ آئے گا تو وہ بھی نااہل ہوگا، جب تک آرٹیکل 62 ون ایف برقرار ہے، لوگ نااہل ہوتے رہیں گے.
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ جو لوگ چھوڑ کر جارہےہیں وہ نوازشریف کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، چوہدری نثار علی مسلم لیگ (ن) کا حصہ ہیں اور رہیں گے.
عدالت نے خواجہ آصف کو نااہل قرار دے دیا
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔