بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

جسٹس (ر) قاضی فائز عیسیٰ کا نام چیف الیکشن کمشنر کے لیے زیرِ غور ہے یا نہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا چیف الیکشن کمشنر کے لیے جسٹس (ر) قاضی فائزعیسیٰ کا نام زیر غور ہونے کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے کہا جسٹس (ر) قاضی فائزعیسیٰ کا نام چیف الیکشن کمشنر کیلئے زیر غور نہیں۔

مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جسٹس (ر) قاضی فائز عیسیٰ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ قبول بھی نہیں کریں گے، چیف الیکشن کمشنر کے لیے ابھی بات چیت بھی شروع نہیں ہوئی۔

- Advertisement -

خیال رہے چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا کی پانچ سالہ مدت ملازمت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے ہیں تاہم 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت مدت مکمل ہونے کے بعد بھی چیف الیکشن کمشنر کام جاری رکھیں گے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آئینی ترمیم کے تحت ان تینوں کی مدت ملازمت میں توسیع ہو جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا نوٹیفکیشن 24 جنوری 2020 کو جاری کیا گیا تھا اور نے 27 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف لیا تھا۔

واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 215 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کی مدت 5 سال مقرر کی گئی اور آرٹیکل 213 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کی تقرری کا طریقہ کار واضح ہے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں