جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کی ترقی کا ضامن ہے، رانا ثنااللہ

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کی ترقی کا ضامن ہے، اور اس حوالے سے صوبوں کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں لوگ مررہے تھے اور وزیراعلی کنٹیر پر ڈانس فرما رہے تھے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، رانا ثنااللہ نے ان کی صحت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اس صحت پر بھی وہ بڑھکیں مارتے ہیں۔

وزیر قانون نے پرویز خٹک کو تیلی پہلوان کے خطاب سے بھی نوازا،انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کی صحت کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ایک دو سانسیں ہی لیتے ہوں گے، شکر ہے کہ ہوا تیز نہیں چلی ورنہ وہ اڑ گئے ہوتے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ یہ پروپیگنڈا بالکل غلط ہے کہ لوکل باڈیز الیکشن میں منتخب نمائندوں کو اختیارات منتقل نہیں کئے جا رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پٹاھن کوٹ حملے کے حوالے سے بننے والی تحقیقاتی ٹیم اپنا کام خوش اسلوبی سے کر رہی ہے، اور بہت جلد ملزمان انصاف کے کٹہرے میں ہونگے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں