ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

راناثنااللہ نے تمام سرکاری مراعات واپس کردیں ، سیکیورٹی لینے سے بھی معذرت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیرداخلہ راناثنااللہ نے تمام سرکاری مراعات واپس کرتے ہوئے بطور سابق وزیر داخلہ سیکیورٹی لینے سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ راناثنااللہ نےتمام سرکاری مراعات واپس کر دیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ راناثنانےسرکاری رہائش گاہ خالی کردی جبکہ گاڑی اور سیکیورٹی بھی واپس کردی۔

ذرائع نے بتایا کہ رانا ثنااللہ نے بطور سابق وزیر داخلہ سیکیورٹی لینے سے معذرت کرلی۔

یاد رہے سابق وزیرداخلہ راناثناء نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف کی عدالتوں سے بریت طےہے، اُن کیلئے زیرو رسک ہوچکا ہے، انتخابات کااعلان ہوتےہی نوازشریف آئیں گےاوربری ہوں گے۔

رانا ثنا اللہ کا گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ آپ اشارتاً جوبات کررہی ہیں،اُدھرسےبھی پکی گارنٹی مل چکی ہے۔

سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ طے ہے سوموٹو نوٹس کے تحت اپیل کا حق ہر قیمت پر دیا جائے گا، اقتدارمیں کوئی بھی آئے سوموٹو اب سوموٹو نہیں رہے گا، ہوسکتا ہے نئی پارلیمنٹ سوموٹوکا اختیار ہی اڑادے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں