جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دینے پر کوئی بات چیت نہیں ہورہی، رانا ثنا اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دینے پر کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کی پاکستان ہائی کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جانیوالی نہیں،افواہیں ہمیشہ گردش کرتی ہیں،فکرکی ضرورت نہیں۔

وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوڈیل دینےپرکوئی بات چیت نہیں ہورہی، سیاسی قیادت کوملکی معاملات پرمل کر بیٹھنا چاہیے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ بجلی بلوں میں کمی لائی جائے، آئی پی پیز کو عام آدمی کو پیسے دینے پڑتے ہیں،اس کے حل کی کوشش کر رہے ہیں، 2017 میں نیا پروجیکٹ شروع کرکےبجلی کے اور ملکی حالات خراب کئے گئے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے نظام میں تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے، 20،20 سال سےلوگ اسپورٹس فیڈریشن میں بیٹھے ہیں، کارکردگی کوئی نہیں، اولمپکس میں 7،6 لوگ کوالیفائی کریں گے تو تمغوں کی امید کیسے رکھیں۔

وزیراعلیٰ کے پی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور تیس مار خان ہیں، وہ ڈائیلاگ کچھ اور بولتا ہے، اندر میٹنگز میں کچھ اور کہتے ہیں، جن معاملات میں کے پی کو وفاق کیساتھ تعاون کرنا چاہیے ان میں ہورہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں