جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

پاکستان میں ہر اسپورٹس فیڈریشن پر قبضہ ہے، رانا ثنا اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

ن لیگی رہنما اور مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک کی ہر اسپورٹس فیڈریشن پر کوئی نہ کوئی قابض ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ پاکستان کرکٹ بورڈ کا رونا روتے ہیں، یہاں تو ہر اسپورٹس فیڈریشن پر کوئی نہ کوئی قابض ہے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اسپورٹس فیڈریشن پر قابض لوگوں  کی اکثریت ریٹائرڈ افراد کی ہے، جن کا مقصد صرف مراعات حاصل کرنا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اولمپکس میں چھوٹے چھوٹے ملکوں کے بھی بڑے بڑے دستے شرکت کرتے  ہیں جب کہ 25 کروڑ آبادی والے ہمارے ملک پاکستان سے صرف تین چار لوگ ہی نمائندگی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں اسپورٹس فیڈریشن کے تنازعات کے باعث قومی کھیل ہاکی کے علاوہ فٹبال اور دیگر کھیلوں کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں