وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے تحائف فروخت کرنے سے دوست ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات خراب ہوئے۔
فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ توشہ خانہ سے نہ صرف گھڑیاں چرائی گئیں بلکہ پورا توشہ خانہ ہی چوری کیا گیا، مرشد کے ساتھ مل کر اربوں روپے کے تحفے بیچ دیے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف جھوٹے کیس تھے وہ ختم ہو گئے، عمران خان کے خلاف جو حقیقی کیس ہیں وہ لازمی بنیں گے، ادارے ان کا احتساب کریں گے۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کا عمل غیر آئینی ہے، ہم اپنا آئینی کردار ادا کریں گے، آئندہ سال مسلم لیگ (ن) بھرپور طریقے سے الیکشن لڑے گی، نواز شریف الیکشن مہم کو لیڈ کریں گے۔