اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

جسٹس منصور شاہ کو چیف جسٹس کیوں نہیں بنایا؟ رانا ثنا اللہ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیرسیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کاراستہ روکنے میں حکومت یا کسی اور کا عمل دخل کم پی ٹی آئی کا زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیرسیاسی امور رانا ثنا اللہ نے انڈیپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے آئینی بنچ کی سربراہی کے حوالے سے بتایا کہ جسٹس منصور شاہ آئینی بنچ کےبھی سربراہ نہیں ہوں گے، جسٹس امین الدین خان یاجسٹس جمال مندوخیل آئینی بنچ کےسربراہ ہوسکتےہیں۔

وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ کا راستہ روکنے میں حکومت یا کسی اور کا عمل دخل کم پی ٹی آئی کا زیادہ ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی والوں نے واضح کہا ہماری بات ہوگئی ہے، اکتوبرمیں جسٹس منصورعلی شاہ آکر ان کا بندوبست کریں گے، یہ باتیں اگرایک جماعت کرے تو اس کا نقصان ہوتا ہے۔

خواتین پر مقدمات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مقدمات کو خواتین کی حد تک پھیلانےکےحق میں نہیں، بشریٰ بی بی اوربانی کی بہنوں کےخلاف بھی کیس نہیں بننے چایئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں