اسلام آباد: صوبائی وزیر قانون راناثنااللہ کی زیر صدارت امن و امان اجلاس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے دھرنے اور یوم علی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
راناثنااللہ کی قیادت میں سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی لاہور آمد اور دھرنے کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ منہاج القرآن انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہا جائے اور 38 نکاتی ضابطہ اخلاق پر ہر صورت میں عمل درآمد کرایا جائے۔
راناثنااللہ نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کو یقینی اور خصوصی طور پر یوم علی کےموقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔