بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

’16 اگست کو اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے پر نگراں حکومت قائم ہوگی‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ 16 اگست کو تمام اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی اور اس کے بعد نگراں حکومت قائم ہوگی جو پورے ملک میں ایک ساتھ الیکشن کروائے گی۔

فیصل آباد کے علاقے کمال پور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ الیکشن اسی سال اور صاف و شفاف ہوں گے، انتخابات کا صاف و شفاف ہونا ضروری ہے کیونکہ اگر ہم کامیاب ہوئے تو عمران خان نے قبول نہیں کرنا اور کہنا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے، وہ چاہتا ہے ملک فتنے اور فساد کی طرف چلا جائے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان اقتدار میں کہتا تھا کہ اپوزیشن کے ساتھ بات نہیں کروں گا اور اب کہتا ہے کہ حکومت کے ساتھ بات نہیں کروں گا، اس نے اپنے 4 سالہ دور حکومت میں کوئی کام نہیں کیا، عمران خان پہلا وزیراعظم ہے جس کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا جسے پورا کرتے کرتے ہم یہاں تک پہنچ چکے ہیں، آئی ایم ایف کے مجبور کرنے پر پیٹرول کی قیمت بڑھائی گئی اور گیس بجلی کی سبسڈی ختم کی گئی، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، ہم نے پوری کوشش کی کہ اس سے جان چھڑائی جائے لیکن آئی ایم ایف نے کہا کہ ہم نے یہ معاہدہ وزیراعظم پاکستان سے کیا ہے، ہمیں اس معاہدے کو مجبوراً پورا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 4 سال اپوزیشن میں گزارے، ہمارے خلاف مقدمات قائم کیے گئے لیکن ہم نے جھکنے کے بجائے اپنی لیڈرشپ کا ساتھ دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں