اشتہار

کسی جتھے کو اسلام آباد پر چڑھائی کا موقع نہیں دیں گے، راناثنااللہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر داخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ کسی جتھے نے اسلام آباد پرچڑھائی کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ راناثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کہا تھا پنجاب حکومت ناکام ہوچکی ہے ، میرے خلاف ایک بے بنیاد کیس بنایا گیا تھا، قانون کی عملداری کیلئےاینٹی کرپشن کو غلطی اورغیرقانونی اقدام کی نشاندہی کی۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ کل ڈی جی آئی ایس پی آر،ڈی جی آئی ایس آئی پریس کانفرنس سےفراڈ بیانیہ رد ہوگیا، میں سمجھتا ہوں اچھا کام ہوا جب بھی ادارے کو ضرورت پڑے تو آگاہی دینا چاہیے۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کا فیصلہ ہے ، عدالت کے فیصلوں میں تمام چیزیں طے ہوچکی ہیں، ان چیزوں اورقانون کے مطابق آئیں گےتوذمہ داری نبھائیں گے۔

لانگ مارچ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عدالت کی مقرر کردہ جگہ پر احتجاج کرینگے تو سیکیورٹی بھی دیں گے ، اسلام آباد میں چڑھائی کرنے آئیں گے تو واضح کرنا چاہتاہوں ،کسی بھی جتھے کو اسلام آباد میں چڑھائی کا موقع نہیں دیں گے اور سختی  سے نمٹاجائے گا۔

راناثنااللہ نے کہا کہ ایسےانجام سےدوچارکریں گےکہ دوبارہ کوئی جتھہ کلچرکا سوچےبھی نہ، اگر جتھہ کلچر فروغ پائے گا تو کہاں کی جمہوریت، جتھہ کلچرل ریاست کا وجود ختم کر دے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو ملک ٹوٹے ہیں ان کے باشندوں کا حال دیکھ لیں، یہ ٹولہ حماقت ،تکبراور پاگل پن سے قوم کو دوچار  کرنا چاہتاہےتو پوری طاقت سے روکیں گے، میں سمجھتا ہوں اس قسم کی سوچ کیخلاف قوم کو اکٹھا ہونا چاہیے۔

گورنر راج کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ گورنر راج کا فیصلہ کابینہ نے کرنا ہے ،فی الحال ایساکچھ نہیں ، ایسی صورت ہوئی توکابینہ کے سامنے تجویز دے سکتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں