اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن جب بھی ہوں ہم تیارہیں، ہماری رائے ہے اگرالیکشن اکتوبر میں ہوں گے تو صاف شفاف ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے،الیکشن کمیشن جانےاورعدالت کاحکم پی ڈی ایم اورحکومت کااس سےکوئی تعلق نہیں۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہماری رائے ہے اگرالیکشن اکتوبر میں ہوں گے توصاف شفاف ہوں گے کیونکہ نگراں حکومت کے بغیر دونوں الیکشن ہوں گے تو متنازع ہوجائیں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہارنے والا دھرنے دے گا،ملک میں افراتفری پھیلےگی، الیکشن جب بھی ہوں ہم تیارہیں۔
گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں نوے دن میں الیکشن کرانے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن فوری طورپرانتخابات کی تاریخ دینے کی ہدایت کردی تھی۔