بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

رانا ثنااللہ کی پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا سمری پر کام شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل شام سے باتیں ہورہی ہیں کہ فلاں کو ہٹادیں گے اور گرفتار کردیں گے ، اگر ایسی حرکت کی تو گورنرراج کی سمری وزارت داخلہ نے پیش کرنی ہے۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر کام شروع کردیا، پنجاب میں میرے داخلےپرپابندی لگائی تو گورنرراج کے نفاذ کا جواز ہوگا۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ انھوں نے توشہ خانہ میں 50ارب روپے کا ٹیکہ لگایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتمادکامیاب ہونےکے بعد ن لیگ کا فیصلہ تھا الیکشن میں جائیں، اتحادیوں اور محب وطن کےمشورے کے بعد شہبازشریف نے ذمہ داری قبول کی، آج ہم سرخرو ہیں اور الحمدللہ پاکستان دیوالیہ ہونےسے بچ گیا۔

رانا نثا اللہ نے خبردار کیا کہ پنجاب یا کے پی سے چڑھائی کا فیصلہ کیا تو ہم انھیں وہیں پر روکیں گے، ایسابالکل نہ سمجھیں کہ اسلام آباد آنے کیلئے سہولت کاری کی جائے گی۔

نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف ہر قیمت پر واپس آئیں گے اور اگلا الیکشن لیڈ کریں گے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میری رائے میں 63اے کی تشریح جو سپریم کورٹ نے کی یہ کبھی نہیں چل پائے گی ، آئین میں ترامیم کرنا سپریم کورٹ کا اختیارنہیں پارلیمان کا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں