ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

’سوشل میڈیا پر گالیاں دینے والے بانی پی ٹی آئی کی طرح ذہنی مریض ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور غذائی تحفظ رانا تنویر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گالیاں دینے والے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرح ذہنی مریض ہیں۔

رانا تنویر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو بدنام اور کمزور کرنے والے ناکام ہوں گے، پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خط لکھنے والے غدار ہیں، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا خواب دیکھنے والوں کو کبھی کامیابی نہیں ملے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات ایک کر کے ملک کو ڈیفالت سے بچایا، ترقیاتی منصوبوں پر پی ٹی آئی نے بھونڈی سیاست کی۔

یہ بھی پڑھیں: ’اللہ عمران خان کو جیل سے رہائی کے ساتھ عقل بھی دے‘

انہوں نے کہا کہ پاک فوج اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کا دفاع کر رہی ہے، ہماری فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے، جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والوں کو نیست و نابود کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دہشتگردوں کو ملک میں لا کر بسایا، تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگانے والے آج کہاں ہیں؟ پی ٹی آئی دور میں نواز شریف کے جاری منصوبے روکے گئے۔

چند روز قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر عمران خان کو چھوڑنا ہے تو جیل میں تمام جیب کتروں کو بھی معافی دیں۔

احسن اقبال نے کہا تھا کہ 2018 میں ایک اناڑی کو بٹھایا گیا تھا جو ملک کو دیوالیہ کر کے چلا گیا، ہم نے ملک کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کیا اور سیاست کی قربانی دی، ایک سیاسی جماعت ملک کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے، عمران خان پر 190 ملین پاؤنڈ کا مقدمہ ہے، برطانیہ نے چوری کے پیسے پکڑے سابق وزیر اعظم نے سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروائے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپنی باری آئی تو کہتے ہیں بڑا ہوں معافی دے دیں ایسے قانون نہیں چلتا، پاکستان میں امن قائم کرنا ہے کسی ہلڑ بازی کی اجازت نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان کا مقصد پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنا ہے، ہم سے پیچھے رہ جانے والے ممالک آگے نکل گئے ترقی کا میڈل دوبارہ لینا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں