تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

رنبیر اور عالیہ کی شادی کب ہوگی؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کے بعد اب ہر کسی کی نظر بالی وڈ کی مشہور جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ پر ہے۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کئی مواقعوں پر اپنے قریبی تعلق کے بارے میں بات کر چکے ہیں لیکن جب شادی کے حوالے سے سوال کیا جاتا ہے تو دونوں ہی چپ ہو جاتے ہیں۔

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر ان دونوں کی شادی کے بارے میں کئی بار خبریں پڑھنے اور سننے کو ملی ہیں تاہم اب ”انڈیا ٹو ڈے“ کو ذرائع نے بتایا ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی رواں سال اپریل میں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رنبیر اور عالیہ کی شادی جلد انجام پائے گی، انڈسٹری میں اس حوالے سے گفتگو بھی جاری ہے، رنبیر کی والدہ نیتو کپور کو حال ہی میں ایک مشہور ڈیزائنر کے اسٹور پر دیکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے کہا گیا کہ رنبیر اور عالیہ کی شادی اکتوبر میں طے پائی ہے لیکن اب اپریل میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

دوسری جانب عالیہ بھٹ اپنی نئی آنے والی فلم ”روکی اور رانی کی پریم کہانی“ کی شوٹنگ میں ادکار رنویر سنگھ کے ساتھ مصروف ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ شادی کے لیے اداکارہ فلم کی شوٹنگ سے کچھ روز کی چھٹی لیں گی تاکہ شادی کی تیاریاں کی جا سکیں۔

Comments

- Advertisement -