ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

رنبیر اور عالیہ کی شادی میں‌ رکاوٹ کون بن گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی 14 اپریل کو ہونے والی شادی ملتوی کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کو لے کر متعدد خبریں بھارتی میڈیا پر گردش کررہی ہیں جس میں کبھی کہا جارہا ہے کہ شادی 14 اپریل کو ہوگی اور شادی کا مقام فائنل کرلیا گیا ہے اب یہ خبر سامنے آئی ہے شادی ملتوی کردی گئی ہے۔

عالیہ بھٹ کے سوتیلے بھائی راہول بھٹ کا کہنا ہے کہ عالیہ اور رنبیر کی شادی 14 تاریخ کو نہیں ہورہی اور نہ ہی 13 اپریل کو کسی قسم کی کوئی تقریب رکھی گئی ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل عالیہ بھٹ کے چچا روبن بھٹ نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ 13 اپریل کو عالیہ اور رنبیر کی مہندی کی رسم ہوگی۔

راہول بھٹ کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا کہ ‘شادی ملتوی کرنے کی وجہ تاریخ کا میڈیا میں لیک ہونا ہے، اسی وجہ سے اہلخانہ نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر شادی کو آگے بڑھا دیا ہے’۔

عالیہ کے بھائی نے کہا کہ ‘یہ بات سب کے علم میں ہے کہ شادی ہورہی ہے لیکن جو تاریخیں میڈیا پر زیر گردش ہیں ان پر اب شادی نہیں ہوگی، میری بات اپنے پاس لکھ لیں، 14 اور 13 کو شادی کی کوئی تقریب نہیں ہے، ہمارے خاندان پر بہت دباؤ ہے لہٰذا شادی کی تاریخ نہیں بتاسکتے’۔

البتہ عالیہ کے والد معروف ہدایتکار مہیش بھٹ نے بیٹی کی شادی کے حوالے سے کسی قسم کے تبصرے سے انکار کردیا، واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کی جانب سے تاحال شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں