ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

رنبیر کپور نے لگژری گاڑی خرید لی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے لگژری گاڑی خرید لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رنبیر کپور کی نئی گاڑی بینلٹی کانٹی نینٹل ہے اور اس کی مالیت تقریباً 8 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور کے پاس متعدد قیمتی کاریں پہلے سے موجود ہیں جس میں لینڈ روور، رینج روور، مرسڈیز اور آڈی کی لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ دنوں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنا نیا بنگلہ لیا ہے جو کہ ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں زیرِ تعمیر ہے جس کی قمیت تقریباً بھارتی 250 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کی اس جوڑی نے یہ بنگلہ اپنی بیٹی راہا کے نام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس مہنگے ترین بنگلے نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ’منت‘ اور امیتابھ بچن کے بنگلے ’جلسہ‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی راحہ کپور 250 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے بنگلے کی مالکن بننے کے بعد بالی ووڈ کی سب سے کم عُمر امیر ترین ’اسٹار کِڈ‘ بن گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ یہ بنگلہ ممبئی کا سب سے مہنگا ترین ’سیلیبریٹی بنگلہ‘ ہے، اس بنگلے کی شریک بانی رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور ہے۔

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ راحہ کپور کے نام کیا گیا بنگلہ تیار ہونے کے بعد نیتو کپور، عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اسی بنگلے میں ایک ساتھ رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں