بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بالی ووڈ کی سینئر خوبرو اداکارہ کی شادی پر روئے تھے۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار کا 2013 میں دیے جانے والا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ کی شادی سے متعلق گفتگو کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپور سن نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ میں مادھوری ڈکشٹ کا بہت بڑا مداح ہوں، مجھے یاد ہے کہ جب ان کی شادی ہوئی تو میں بھی بہت رویا تھا۔
View this post on Instagram
2013 میں انٹرویو میں اداکار رنبیر نے انکشاف کیا تھا کہ میں مادھوری جی کا بہت بڑا مداح رہا ہوں، بہت بڑا مداح ہوں، اس لیے جب مجھے فلم یہ جوانی ہے دیونی میں ان کے ساتھ ڈانس کا علم ہوا تو میں بہت خوش تھا کیوں کہ ان کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آتا۔
واضح رہے کہ 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کے مشہور گانے ’گھاگرا‘ میں اداکار رنبیر کپور اور مادھوری ڈکشٹ نے ایک ساتھ کام کیا تھا، رنبیر اور مادھوری کے ڈانس کو اس گانے میں بے حد سراہا گیا تھا۔