اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

دھوم 4 سے ابھیشیک بچن کی چھٹی، کس اداکار کو شامل کرلیا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی مشہور دھوم سیریز کی چوتھی فلم ’دھوم 4‘ میں ابھیشیک بچن کی جگہ نئے اداکار کو شامل کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج فلمز کی ’دھوم 4‘ میں رنبیر کپور منفی کردار ادا کریں جبکہ فلم کی شوٹنگ میں رنبیر 28 ستمبر سے حصہ لیں گے۔

دھوم کی گزشتہ تینوں فلموں میں ابھیشیک بچن نے انسپکٹر جے اور ادے چوپڑا نے علی کا کردار نبھایا تھا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق دھوم 4 میں ابھیشیک بچن اور ادے چوپڑا کو شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ فلم کا اسکرپٹ آدیتیہ چوپڑا اور وجے کرشنا اچاریہ نے لکھا ہے۔

رنبیر کپور سے متعلق بتایا گیا ہے کہ انہوں نے متعدد مواقعوں پر فلم میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی اور میکرز کی ان سے بات چیت جاری تھی۔

واضح رہے کہ دھوم 4 میں ہیروئن کا کردار کون ادا کرے گا اس حوالے سے تفصیلات ابھی نہیں بتائی گئی ہیں۔

دھوم فرنچائز کے پہلی دونوں فلموں میں سنجے گادھوی نے ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے تھے جبکہ جان ابراہم اور ریتھک روشن نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

دھوم 3 میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں