جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

رنبیر کپور کے ہم شکل کشمیری نوجوان کا اچانک انتقال

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ہم شکل کشمیر نوجوان اچانک انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور کے ہم شکل نوجوان کا نام جنید شاہ اور تعلق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر سے تھا، انہیں جمعرات کے روز دل میں تکلیف کے بعد اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج انتقال کرگئے۔

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافی یوسف جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر افسوسناک خبر سناتے ہوئے بتایا کہ ’میرے پرانے پڑوسی نثار احمد شاہ کے صاحبزادے جنید شاہ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے اچانک انتقال کرگئے‘۔

یوسف جمیل نے لکھا کہ ’جنید شاہ کو رنبیر کپور کا ہم شکل ہونے کی وجہ سے کافی شہرت ملی، وہ اپنے والدین اور پورے مقبوضہ کشمیر کے لیے امید کی کرن اور طاقت کا سرچشمہ تھے’۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’جنید کی عمر 28 برس تھی، اُس نے کم عمری میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں، ایک ماہ قبل وہ ماڈلنگ اور دیگر پروجیکٹس سے فارغ ہونے کے بعد ممبئی سے سری نگر پہنچا تھا‘۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار اور رنبیر کپور کے والد رشی کپور نے 2015 میں سامنے آنے والی تصاویر کو دیکھ کر پسند کیا تھا، انہوں نے رنبیر اور کشمیری نوجوان کی تصویر کو ایک ساتھ شیئر بھی کیا تھا‘۔

رشی کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’او خدایا، میرے بیٹے جیسا اور لڑکا بھی موجود ہے، کوئی بھی ان میں فرق نہیں کرسکتا‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں