بالی وڈ کے اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ میری بیٹی راہا کے پاس ابھی سے 30 جوتے ہیں میں اسے اسنیکر ہیڈ بناؤں گا۔
بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے حال ہی میں اپنی بیٹی راہا کے بارے میں کھل کر بات کی، اپنی بیٹی کو اسنیکر ہیڈ بنانے کے ساتھ یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی 5 ماہ کی چھوٹی سی بچی کے پاس 30 جوتے ہیں۔
انہوں نے اپنی بیٹی کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ اگر میری بیٹی چاہے گی تو میں اسے اسنیکر ہیڈ بناؤں گا، راہا کے پاس کئی جوتے ہیں لیکن ان میں سے ایک بھی اسے فٹ نہیں، مجھے مزید 2 ماہ انتثار کرنا پڑےگا تاکہ وہ انہیں پہننا شروع کر سکے۔
View this post on Instagram
جب رنبیر سے بھارتی صحافی نے پوچھا کہ آپ اپنی بیٹی کو کون سی فلم دیکھنا چاہیں گے تو اس پر اداکار کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ میری بیٹی جگا جاسوس دیکھے کیونکہ یہ بچوں کے لیے موزوں فلم ہے اور وہ جانوروں سے لطف اندوز ہوں گی۔
اس کے علاوہ انہوں نے باپ بننے کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اب کوئی چیز اہمیت نہیں رکھتی اور مجھے اس بارے میں بات کرنے سے بھی ڈر لگتا ہے کہ کبھی میری بیٹی مجھ سے دور ہو حالانکہ میں جانتا ہوں کہ اب وہ میری آخری سانس تک میرے ساتھ رہے گی۔