بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بالی ووڈ کے معروف اداکار بھی کرونا میں مبتلا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: کرونا وائرس نے ایک اور ہالی ووڈ اداکار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، اداکار نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار رنبیر کپور بھی کرونا وائر س میں مبتلا ہوگئے ہیں، کپور خاندان سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار کی گذشتہ چند دنوں سے طبیعت ناساز تھی۔

طبیعت ناسازی پر کرونا ٹیسٹ کرایا گیا، جس کا نتیجہ مثبت آیا، کرونا مثبت آنے پر رنبیر کپور نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے تصدیق کی ہے کہ رنبیر کپور کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں، سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں نیتو کپور نے کہا کہ رنبیر کے حوالے سے تشویش اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کی شکرگزار ہوں۔

رنبیر کپور کی والدہ نے بتایا کہ اب اُن کی حالت بہتر ہے اور دواؤں کا استعمال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کے اہل خانہ بھی کرونا کا شکار ہوگئے

دوسری جانب بھارت میں کرونا وائرس کی تیسری لہر سر اٹھا رہی ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور ان کے اہل خانہ کے علاوہ سینئر اداکار انوپم کھیر کا خاندان بھی مہلک ترین وبا کا شکار ہوا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں