منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

’اینیمل‘ میں رنبیر کپور کا کردار چربہ نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کے اداکار رنبیر کپور کی نئی آنے والی فلم ’ اینیمل ‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی متوالوں نے مرکزی کردار چوری کرنے کا الزام لگا دیا ہے۔

رنبیر کی انیمیل کے ساڑھے تین منٹ طویل ٹریلر کو جمعرات کی سہ پہر ریلیز کیا گیا جس کی کاسٹ میں انیل کپور، رشمیکا مندانہ، بوبی دیول بھی شامل ہیں۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ رنبیر کی پرورش اور خاندان کے ساتھ پریشان کن تعلقات کے نتیجے میں وہ سیدھے سادے انسان سے ایک کرمنل بن جاتے ہیں۔

اینیمل کی کہانی ایک باپ بیٹے کے بندھن کے گرد گھومتی ہے جو انڈر ورلڈ میں انتہائی خونریزی کے پس منظر میں قائم ہے جس کی وجہ سے بیٹا ایک شیطانی سائیکوپیتھ بن جاتا ہے۔

بالی وڈ شائقین نے اس ٹریلر  کو دیکھتے ہی فلم کے مرکزی کردار کو کاپی قرار دیدیا، اینیمل کا مرکزی کردار سال 1999 میں فلم ’واستو‘ میں سنجے دت کا کردار  ’راگھوناتھ نامدیو شیوالکر‘ عرف ’رگھو‘ کی کاپی ہے۔

ٹریلر میں رنبیر کپور کو شلوار قمیص پہنے، لمبی زلفوں کے ساتھ ماتھے میں سرخ لکیر نما ٹیکا بنائے دیکھا جاسکتا ہے جو کافی حد تک ’واستو‘ میں سنجے دت کے کردار ’رگھو‘ سے مماثلت رکھتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا موقف ہے کہ یہ فلم بلاک بسٹر رہے گی لیکن اس کا ’ارجن سنگھ‘ ہو با ہو ’رگھو‘ سے مل رہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ لگتا ہے کہ فلم سنجو کرنے کے بعد رنبیر کپور ، سنجے دت کے کردار سے باہر ہی نہیں آپا رہے ہیں‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں