جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

رندیپ ہودا کی شادی 29 نومبر کو طے پاگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار رندیپ ہدا اور لین لائشرام نے شادی کی تصدیق کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رندیپ ہودا اور لین لائشرام 29 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے جس کی شادی کا کارڈ بھی انہوں نے شیئر کردیا ہے۔

رندیپ ہودا نے کارڈ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کو ایک دلچسپ خبر دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

رندیپ اور لین کا کہنا ہے کہ ان کی شادی اس ماہ امفال، منی پور میں ہوگی اور استقبالہ ممبئی میں ہوگا۔

رندیپ اور لین نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مشترکہ اکاؤنٹ پر ایک نوٹ شیئر کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی فیملی اور دوستوں کی دعاؤں کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے انتہا خوشی ہورہی ہے کہ ہماری شادی کی تقریب 29 نومبر کو امفال منی پور میں ہوگی۔

میری کوم میں لین اور سربجیت میں رندیپ کے کو اسٹار درشن کمار نے جوڑے کو مبارک باد دی ہے جبکہ اہانا کمار نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں