تازہ ترین

رندیپ ہُدا اچانک گر کر بیہوش، اسپتال منتقل

بالی ووڈ کے معروف اداکار رندیپ ہُدا اچانک بیہوش ہوگئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رندیپ ہُدا کو ممبئی کے کوکی لیبن دھریو امبانی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، وہ گھڑ سواڑی کرتے ہوئے اچانک بیہوش ہوگئے۔ڈاکٹروں نے انہیں  بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے جبکہ حادثے میں ان کی ٹانگ پر زخم آئے ہیں جبکہ ان کی ٹانگ کی سرجری کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ رندیپ ہُدا گزشتہ دنوں ایک حادثے کے دوران زخمی ہوگئے تھے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اداکار نے حال ہی میں نیٹ فلکس کی تھرلر فلم ’کیٹ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

فائل فوٹو

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار گھڑ سواری کے شوقین ہیں انہوں نے پولو اور شو جمپنگ سمیت دیگر کھیلوں میں بھی حصہ لیا جبکہ حال ہی میں انہوں نے اپنی بائیو پک "سوتنترا ویر ساور”  کے دوران وزن کم کیا تھا۔

یاد رہے کہ رندیپ ہدا کو 2021 میں سلمان خان، دیشا پٹانی اسٹارر ’رادھے‘ کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سین کرتے ہوئے  زخمی ہوگئے تھےجس کے بعد انہیں انہیں اپنی گھٹنے کی سرجری کروانی پڑی تھی۔

فائل فوٹو

رندیپ ہدا متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جن میں ’کک۔ ’رسک‘ ’سلطان‘ ’رادھے‘، ’ہائی وے‘ ودیگر شامل ہیں۔

اداکار کی نئے آنے والی فلم  ’تیرا کیا ہوگا لولی‘ ہے جس میں ایلیانا ڈی کروز کے مرکزی کردار ادا کریں گی۔

Comments

- Advertisement -