ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رندیپ ہودا نے سُپر اسٹار عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’ہائی وے‘ میں کام کرنے کا تجربہ شیئر کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دندیپ ہودا نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ فلم ’ہائی وے‘ کے سیٹ پر عالیہ بھٹ مجھ سے گھبراتی تھیں، عکس بندی کے دوران میں نے ان سے 20 سے 25 دنوں تک بات ہی نہیں کی۔
رندیپ ہودا نے کہا کہ عالیہ بھٹ جوہو کی وہ لڑکی تھی جس نے زیادہ دنیا نہیں دیکھی تھی لہٰذا میرے کردار سے خوف کو برقرار رکھنے کیلیے وہ مجھ سے خوفزدہ رہتی تھی۔
متعلقہ: ’دپیکا، ایشوریا اور پرینکا کی وجہ سے۔۔۔‘: عالیہ بھٹ نے اہم بات بتا دی
بالی وڈ اداکار نے کہا کہ میں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اس سے کبھی بات نہیں کی، وہ بھی میرے ساتھ نہیں بیٹھتی تھی اور یہی وہ تاثر تھا جو ہم فلم میں چاہتے تھے۔
رندیپ ہودا 22 مارچ کو ریلیز ہونے والی فلم ’سواتنتریہ ویر ساورکر‘ میں نظر آئیں گے جس کی ہدایت کاری انہوں نے خود کی ہے۔
گزشتہ روز انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی ایک تصویر جاری کر کے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔ مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی جسمات میں یک دم تبدیلی دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے تھے۔
رندیپ ہودا نے فلم کیلیے کم از کم اپنا 30 کلو وزن کم کیا ہے۔
View this post on Instagram