کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ کی گئی تو اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف احتجاج کی دھمکی دیدی، پارٹی رہنماء فیصل واوڈہ نے صوبائی اور وفاقی حکومت کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ اگر اختیارات میں توسیع نہ کی گئی تو سندھ حکومت اور وفاق کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔
فیصل واوڈہ نے رینجرز اختیارات پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں دونوں رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ کرنے کے معاملے پر ایکدوسرے سے ملی ہوئی ہیں۔