پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی میں رینجرزاہلکاروں کی شہادت کے بعد ٹارگٹڈ کاروائیوں میں تیزی، 70 گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں رینجرزنے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹ آپریشن کے دوران کلعدم تنظیموں کے کارندوں، ٹارگٹ کلرز اوربھتہ خوروں سمیت سترسے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

کراچی میں نادرن بائی پاس پر رینجرز سے مقابلے میں چار دہشت گرد مار ے گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا،مختلف کاروائیوں میں رینجرز نے کالعدم تنظیم ، سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلرز سمیت 50 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ناردرن بائی پاس پر رینجرز نے رات گئے کارروائی کی جہاں مقا بلے میں چاردہشت گرد مارے گئے وہیں ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گرد فورسز پر حملوں سمیت سنگین نوعیت کے جرائم ملوث تھے،اورحملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں پچاس سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ، گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیموں کے کارندے اور سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں صفورہ گوٹھ، کھوکھرا پار ، شاہ فیصل کالونی، فرنٹیئر کالونی، اعظم بستی موسیٰ کالونی، ناظم آباد، کورنگی، مظفر آباد کالونی، سہراب گوٹھ،ابوالحسن اصفحانی روڈ کے علاقوں میں کی گئیں۔

گزشتہ روز کراچی میں ابوہریرہ مسجد کے باہر تعینات رینجرز اہلکاروں پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 4 رینجرز اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں