کراچی: سندھ رینجرز کی لانڈھی، کیماڑی اور ناظم آباد میں کارروائیاں 2 ٹارگٹ کلرز سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
ترجمان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’کراچی کے مختلف علاقوں لانڈھی، کیماڑی اور ناظم آباد میں مصدقہ اطلاعات پر رینجرز کی کارروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے‘‘۔
پڑھیں: لانڈھی اور گلشن اقبال میں رینجرز کے چھاپے، اسلحہ برآمد
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ہے ’’گرفتار ملزمان میں 2 ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور شامل ہیں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے‘‘۔
مزید پڑھیں: اے آر وائی کے چینل پر حملے میں ملوث ملزمان گرفتار،ڈی جی رینجرز
رینجرز کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ’’شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور اپنے ارد گرد ہونے والی کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن، واٹس اپ یا پھر ای میل ایڈریس پر دیں۔ ترجمان رینجرز نے اعلان کیا ہے کہ ’’اطلاع دینے والے افراد کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا‘‘۔