ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

رینجرز کے کراچی میں چھاپے: لیاری گینگ وار سمیت5ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رینجرز کی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کاررروائیاں کرکے5ملزمان کو گرفتار کرکے غیرقانونی اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے کلری میں کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے ملزم فاروق کو گرفتار کیا گیا، ملزم علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبارمیں ملوث ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے شاہ فیصل کالونی سے ملزم حیدرعلی عرف جہانزیب عرف فوجی گرفتار کیا، اس کے علاوہ اتحاد ٹاؤن اور زمان ٹاؤن میں کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

گرفتار ملزمان لوٹ مار، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد ہوئی، ترجمان رینجرز کے مطابق تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ رینجرز نے اندرون سندھ پانی چوری کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے نو افراد کیخلاف مقدمات درج کرادیئے، رینجرز اہلکاروں نے غیرقانونی کنکشنز، موگھے، نکوں کیخلاف محکمہ آبپاشی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا۔

اس دوران129کلومیٹر نہری علاقے کے51مقامات سے پانی کے غیرقانونی کنکشنز کو ہٹایا گیا اور9افراد کیخلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آربھی درج کرائی گئی۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز نے ٹنڈو محمد خان میں گجاواہ کنال، ڈسٹرکٹ سجاول کے علاقے ماچھکی کنال، ٹھٹھہ کےعلاقے ناری چھاچھ کنال، نواب شاہ قاضی احمد، سکرنڈمیں مین رین اور چھوٹی رین اور ہالا ناکہ حیدرآباد کےقریب اکرم واہ کنال میں پانی چوری پر کارروائیاں کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں