اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

رینجرز کی کارروائیاں : قتل کے ملزم سمیت چودہ ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے قتل میں ملوث ملزم سمیت 14ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ،گولیاں، مسروقہ سامان اورمنشیات برآمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں جرائم کی سرکوبی کیلیے رینجرز کی کارروائیاں جاری ہیں، ترجمان رینجرز کے مطابق اس سسلے میں قتل کی واردات میں ملوث ملزم معراج سمیت 14 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

انتیس اپریل کو کلاکوٹ میں چار مسلح افراد نے صدیق نامی شخص کو قتل کیا تھا، واقعہ کی اطلاع پرخصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی، ملزم معراج کو تکنیکی ثبوت اور انٹیلی جنس بنیاد پر قتل میں ملوث ہونے پر گرفتارکیا گیا۔

ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ ملزم معراج نے صدیق عرف راکٹ بھائی کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم نے لیاری گینگ وار کے آصف دھوبی کی ہدایت پر قتل کا منصوبہ بنایا تھا،ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں رینجرز نے ایک اور کارروائی میں گلبہار کےعلاقے سے بھتہ خور ملزم صدام کو گرفتار کیا جبکہ میمن گوٹھ، عوامی کالونی اور گلبہار سے12ملزمان حراست میں لیے گئے، ملزمان ڈکیتی، اسٹریٹ کرائمز اور شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

رینجرز کے مطابق ملزمان غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشی میں بھی ملوث ہیں، ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ،گولیاں،مسروقہ سامان ،منشیات برآمد کرلیا گیا ہے، ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئےپولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں