بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: تمام پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں تیس نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے بعد الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے موقع پر باسٹھ حساس مقامات پر فوج تعینات کی جائے گی۔

پولیس کے پونے آٹھ ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر سے بھی پولیس اہلکار طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پولنگ اسٹیشن میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ بیلٹ پیپرز کے حصول پر ان کی مکمل چیکنگ کی جائے تاکہ بیلٹ پیپرز میں انتخابی امیدواروں کے نام اور دیگر نقائص دور کیے جاسکیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئی جی اسلام آباد طاہر عالم اجلاس کو یقین دہانی کرائی کہ انتخابات کے لیے سیکورٹی کا فول پروف پلان تیار کیا گیا ہے۔

اجلاس میں سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ملٹری آپریشنز کے علاوہ ایم ڈی پرنٹنگ پریس اور دیگر نے شرکت کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں