کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان منشیات فروشی، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کلاکوٹ سے بھتہ خوری میں ملوث ملزم روزی خان کو گرفتار کیا گیا، سعید آباد، کلفٹن، کلاکوٹ سے 8 جرائم پیشہ ملزمان گرفتار کیے گئے۔
سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، مسروقہ سامان، منشیات برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید توسیع کردی
واضح رہے کہ چند روز قبل سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی گئی ہے۔
حیدری پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
دوسری جانب حیدری پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان شبیر عرف چاچا اور امتیاز سے 2 نائن ایم ایم پستول، 10 گولیاں برآمد کرلی گئیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے فائیو اسٹار چورنگی کے قریب سپر اسٹور میں ڈکیتی کی تھی، ملزمان دیگر صوبوں سے کراچی آکر وارداتیں کرتے اور پھر فرار ہوجاتے تھے، ملزمان سے مسروقہ موبائل فونز، موٹر سائیکل اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔